مدھیہ پردیش کے ضلع دیواس کی ایک عدالت نے رشوت کے معاملے میں پکڑے گئے ایک
کلرک کو معاملے میں قصوروار پائے جانے پر چار سال کی سزا سنائی ہے۔خصوصی جج راجیو آپٹےنے کل اس معاملے کی سماعت میں چمن
بائی ہائر سیکنڈری
اسکول میں تعینات کلرک دیویندر سنگھ بھدوریہ کو قصوروار ٹھہرائےجانے کے بعد
چار سال کی سزا کے ساتھ دو ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی۔ملزم کلرک کو ایک ٹیچر سے رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔